مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ

مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، جبکہ پاکستانی قیادت کا ایرانی حکام سے رابطہ بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا۔

Watch Live Public News