سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 1200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 12 ڈالر سستا ہو کر 4766 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

Watch Live Public News