عدالت نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی
کیپشن: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی

ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اُن کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد مقبول گجر 2021 کے عام انتخابات میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالہ/ سیالکوٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے دوبارہ کنتی کے عمل میں اُن کو تقریبا 2 سال بعد نااہل قرار دیتے ہوئے اُن کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اسماعیل گجر کو کامیاب قرار دیا تھا۔ تاہم اب عدالت نے چوہدری محمد مقبول گجر کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس کیس میں پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے بیرسٹر ہمایوں نواز نے عدالت میں دلائل دیئے تھے۔

Watch Live Public News