ویب ڈیسک: گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹر محمد نواز کے مبینہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ کے دوران ہونے والے ٹیسٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو آگاہ کیا، جس کے بعد بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں ریکریئیشنل ڈرگ کے استعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
پی سی بی تحقیقات کی پیش رفت سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا۔