جرائم میں اضافہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہنگامی اجلاس، پولیس کو سخت اقدامات کی ہدایت

جرائم میں اضافہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہنگامی اجلاس، پولیس کو سخت اقدامات کی ہدایت
کیپشن: جرائم میں اضافہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہنگامی اجلاس، پولیس کو سخت اقدامات کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جرائم کی بڑھتی شرح پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اور پولیس کو فوری و مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

اجلاس میں انہوں نے جرائم کی ویڈیوز خود دکھائیں اور متعلقہ افسران سے جواب طلب کیا، جبکہ شیخوپورہ اور فیصل آباد میں صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل، ڈکیتی، اغوا اور گمشدگی جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے جرائم کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات پر زور دیا اور سی سی ڈی سے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے گئے ہیں اور پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا گیا ہے، اب کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے منشیات اور دیگر جرائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ دو برس میں پولیس کو 527 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News