وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News