آئی فون 18 پرو کے ’ڈارک چیری‘رنگ کی دھوم، مقبولیت میں تمام دیگر رنگوں کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی فون 18 پرو کے ’ڈارک چیری‘رنگ کی دھوم، مقبولیت میں تمام دیگر رنگوں کو پیچھے چھوڑ دیا

(ویب ڈیسک): آئی فون 18 پرو کے مختلف رنگوں نے صارفین کو متاثر کیا، جن میں ’ ڈارک چیری‘ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ بن کر سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کے متوقع شاہکار آئی فون 18 پرو(iPhone 18 Pro) کے لانچ میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، مگر اس کے نئے رنگوں سے متعلق سامنے آنے والی معلومات نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلے ہی خاصی سنسنی پھیلا دی ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق ایپل  اپنی کلر اسٹریٹیجی میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ ایک نئے سروے سے پتا چلا ہے کہ صارفین کے درمیان ڈارک چیری رنگ تیزی سے سب سے زیادہ پسندیدہ بنتا جا رہا ہے۔

سروے کے مطابق تقریباً 48.5 فیصد افراد نے ڈارک چیری رنگ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ یہ رنگ سرخی مائل عنابی شیڈ کا خوبصورت امتزاج ہے جو نہایت دلکش اور منفرد تاثر دیتا ہے۔

دیگر رنگوں میں ‘ڈارک گرے 20 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ لائٹ بلیو کو 16 فیصد افراد نے پسند کیا اور سلورصرف 4 فیصد لوگوں کی پسند بن سکا۔ اس کے علاوہ تقریباً 11 فیصد صارفین کسی بھی نئے رنگ سے متاثر نہیں ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو میں متعارف کرائے گئے کوزمک اورنج رنگ کو اب ایک زیادہ سنجیدہ اور باوقار شیڈ سے بدلنے پر غور کر رہا ہے۔ ساتھ ہی سلور ویریئنٹ کو دوبارہ شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ ڈیوائس کو مزید پریمیم انداز دیا جا سکے۔

ایپل اب روایتی رنگوں سے ہٹ کر زیادہ نمایاں اور جاذبِ نظر شیڈز کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ڈارک چیری سے پہلے ڈیزرٹ ٹائٹینیم، الٹرا میرین اور کوزمک اورنج جیسے رنگ بھی خاصی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

یہ رجحان صرف آئی فون تک محدود نہیں بلکہ دیگر ڈیوائسز جیسے ‘MacBook Neo’ میں بھی سِٹرس جیسے شوخ رنگ متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

اگرچہ ڈارک گرے  کے ذریعے روایتی بلیک رنگ کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ڈارک چیری کی مقبولیت نے باقی تمام رنگوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Watch Live Public News