(ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نے کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے کر انہیں ایران کے ساحل کی جانب منتقل کر دیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی نیوی کے مطابق، آبنائے ہرمز میں نظم و نسق اور سلامتی کو متاثر کرنا ایران کے لیے ایک ریڈ لائن ہے۔
اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر فائرنگ کی گئی، جبکہ ایک اور جہاز عمان کے ساحل کے قریب حملے میں متاثر ہوا تھا۔