ویب ڈیسک: ٹک ٹاک سٹار کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کا ایک اور مقدمہ درج، ملزم نے سی سی ڈی کراچی کے اہلکار کو چونا لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ کراچی پولیس کے کانسٹیبل دوست محمد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کاشف ضمیر سے دو سال قبل دوستی ہوئی۔ ملزم نے اٹلی ویزوں کا بتایا۔ ایک سال قبل ملزم کو اٹلی کے ویزے کے لیے 19 لاکھ سے زائد رقم دی۔ ملزم نے اٹلی کا ویزہ دیا نہ ہی رقم واپس کررہا ہے۔
گلبرگ پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔