سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا  لائسنس لازم قرار

سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا  لائسنس لازم قرار

(ویب ڈیسک) اپنی ضرورت کے لیے سولر استعمال کرنے والے صارفین سے وصولی کا مجوزہ پلان سامنے آ گیا۔نیٹ بلنگ ہو یا آف گرڈ صارفین کو لائسنس لازمی لینا ہو گا۔

بجلی واپڈا سے لو یا سولر سے پیدا کرو حکومت کو  پیسے دینے پڑیں گے۔اپنی ضرورت کے لیے سولر استعمال کرنے والے صارفین سے وصولی کا مجوزہ پلان سامنے آ گیا ۔

سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا   لائسنس لازم قرار دے دیا گیا۔نیٹ بلنگ ہو یا آف گرڈ صارفین کو لائسنس لازمی لینا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  ملک بھر میں سولر توانائی کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر  فیصلہ کیا گیا۔ سولر سسٹم نصب کرنے والے تمام صارفین کیلئے   نیپرا   سے باقاعدہ لائسنس لینا ہو گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت صارفین کو اپنی بجلی کی پیداواری صلاحیت کے مطابق نیپرا کو فیس ادا کرنا ہوگی،سولر صارفین   کیلئے  باقاعدہ پے آرڈر جمع کرانا لازم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو 1 ہزار سے 15 سو روپے تک فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی۔

Watch Live Public News