’سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرانی ہیں ‘

’سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرانی ہیں ‘

لاہور(پبلک نیوز) مریم اورنگزیب کا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر پر ردعمل، کہا مریم نواز اپنے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتیں، کل سے ان کی بیٹی کی تصاویر لگا کر جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.

مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بڑے بڑے ذمہ دار لوگ ان کی بیٹی مہرالنسا کی شادی تصاویر لگا رہے ہیں،ان تصاویر میں کلثوم نواز کی تصاویر بھی موجود ہیں، یہ تصاویر مریم نواز کی بیٹی کی شادی کی ہیں، مریم نواز اپنی دعاؤں سے بیٹے کی نکاح کی تقریب میں شرکت کریں گی.

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے حوالے سے متعدد صارفین نے ان تصاویر کی پرانی ہونے کی جانب نشاندہی بھی کی ہے۔ جنید صفدر کا نکاح اتوار 22 اگست کو لندن میں ہوگا جس کا دعوت نامہ بھی مریم نواز نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔

دوسری جانب مریم نواز کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں رائے ونڈ میں جیند صفدر کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں کیپٹن صفدر اور مریم نواز کی دونوں بیٹیاں، نواسے اور خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے، پاکستان میں موجود سیف الرحمن کے اہل خانہ نے بھی مہندی کی رسم میں شرکت کی جبکہ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف، دولہا جیند صفدر اور خاندان کے افراد بھی شریک ہوئے. ذرائع کا کہنا ہے کہ مہندی کے لیے مریم نواز اور انکی بیٹیوں نے خوبصورت جوڑے تیار کروائے ہیں. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کے بیٹے کا ولیمہ جلد لاہور میں کیا جائے گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔