اضافی بلوں کی شکایات ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اضافی بلوں کی شکایات ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بِلّوں پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھونگا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے، میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔