بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ، اب تک 5 بچے ریسکیو کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ، اب تک 5 بچے ریسکیو کرلیے گئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں اب تک 5 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن میں مزیدتین بچوں کو ریسکیو کر لیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اب تک کل پانچ بچے ریسکیو کئے جا چکے ہیں، جی او سی ایس ایس جی خود اِس ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ باقی افراد کے ریسکیو کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔