26 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا

26 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: 26 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک: داتا گنج بخش ہجویری المعروف داتا صاحب کے سالانہ عرس کے موقع پر پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق 26 اگست 2024 بروز سوموار لاہور میں مقامی چھٹی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ لاہور سے منسلک تمام دفاتر میں مقامی تعطیل ہوگی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر عادل عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Watch Live Public News