(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں ملک بھر میں سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 1500 روپے سستا ہو کر فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کی کمی سے 3330 ڈالر کا ہوگیا۔