صدر مملکت سے مختلف ممالک کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر کی ملاقات

صدر مملکت سے مختلف ممالک کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر کی ملاقات

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر کی ملاقات، نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوان صدر میں اپنے اسنادِ سفارت صدر مملکت کو پیش کیے۔

ایوان صدر آمد پر معزز سفیروں کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر مملکت نے پاکستان اور سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے درمیان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے نامزد سفیروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News