نادرا کا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا اعلان، کچھ خدمات عارضی طور پر متاثر ہوں گی

نادرا کا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا اعلان، کچھ خدمات عارضی طور پر متاثر ہوں گی

(ویب ڈیسک ) نادرا نے ملک بھر کے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ادارہ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے سسٹم اپ گریڈ کرنے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپ گریڈیشن کا عمل جمعہ 22 اگست کی رات 11 بجے سے 12 بجے کے دوران مکمل کیا جائے گا، اس دوران نادرا کی کچھ سروسز جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔

نادرا نے شہریوں سے ممکنہ تکلیف پر معذرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اپ گریڈ کا مقصد نادرا کی سہولیات کو مزید موثر اور جدید بنانا ہے۔

یاد رہے کہ نادرا ملک بھر میں شناختی کارڈ، ب فارم، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹس، اور فیملی رجسٹریشن جیسے اہم دستاویزات جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

Watch Live Public News