ویب ڈیسک: نیب نے ملک ریاض اور فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں ۔
نیب نے ملک ریاض کے فرزند علی ریاض سمیت 4 افراد کو 26 اگست کو طلب کر لیا ، نیب نے خلیل الرحمٰن ، محمد اسحاق اور عامر رشید اعوان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ۔
نیب نے تمام ملزمان کو 26 اگست صبح 10 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر طلب کیا ۔
ملزمان پر بھاری رقوم کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، نیب نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقات شروع کیں۔