جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران جو روٹ نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی گیند پر اذان اویس کا کیچ لیگ سلپ میں پکڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ جو روٹ کا بطور فیلڈر ٹیسٹ کرکٹ میں 219واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔ یوں روٹ ٹیسٹ تاریخ میں وکٹ کیپر کے علاوہ سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔

دوسری جانب پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

238 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم انگلش بولرز کے سامنے ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 38ویں اوور میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Watch Live Public News