عمران خان کسی بھی وقت اسمبلی توڑ سکتے ہیں

عمران خان کسی بھی وقت اسمبلی توڑ سکتے ہیں
سنیئر وکیل احمد رضا قصوری نے پبلک نیوز کے پروگرام ریاست اور عوام میں گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا. احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ نظام نہیں چل رہا، عمران خان کسی بھی وقت اسمبلی توڑ سکتے ہیں، ایک نگران سیٹ اپ 90 روز کے لیے آئے گا، پھر عدالتوں سے اس سیٹ اپ کو 3 سال مل جائیں گے،جنہوں نے ملک لوٹا ان کو حکومت ہر گز نہیں ملے گی، بلکہ ان کا بے رحم احتساب ہوگا. ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک اور آئین آمنے سامنے آجائیں تو ملک اور ریاست کو بچایا جاتا ہے، آئین تو مشرقی پاکستان میں بھی موجود رہا لیکن ملک دو لخت ہوگیا، جنرل باجوہ سمیت سب کی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے،ریاست کو بچایا جائے گا، آئین کو نہیں. ادھر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے، ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جا رہا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، ایسا نظام کامیاب جمہوریت میں ہوتا ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس با اختیار بلدیاتی نظام ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔