وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہوریوں کیلئے ایک اور بڑا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہوریوں کیلئے ایک اور بڑا تحفہ
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکازندہ دلان لاہور کے لئے ایک اوربڑا تحفہ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ ڈیفنس موڑ تک سنگل فری کوریڈور کے میگا پراجیکٹ کی منظوری۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کیولری گراؤنڈ پر انڈر پاس اور ڈیفنس موڑ پر اوورہیڈ برج کا میگا پراجیکٹ بنے گا۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں لاہور کے لئے ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ کیولری گراؤنڈانڈرپاس اورڈیفنس موڑ فلائی اوور پر 2ارب80کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیولری گراؤنڈ انڈر پاس و ڈیفنس موڑ فلائی اوورکا میگامنصوبہ لاہورکے شہریوں کیلئے بے پناہ ضروری ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی پیدا ہوگی۔ ٹریفک جام رہنے کی شکایت کا ازالہ ہوگا۔ شہریوں کو سنگل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلاتاخیر اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔ شہریوں کا وقت بھی بچے گا اور ایندھن بھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔