راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سی ٹی ڈی بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی عیادت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ٹی ڈی بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی عیادت کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی ہمت اور جوانمردی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی کے لئے شہدا اور ان کے اہلخانہ نے بڑی عظیم قربانی دی، پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کیخلاف جنگ کے لئے پرعزم ہے، ریاست کی عملداری ہر صورت میں قائم کی جائے گی۔