صدر،وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ،بلوچ مظاہرین سے پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش

صدر،وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ،بلوچ مظاہرین سے پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بلوچ مظاہرین سے پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں ۔ صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے ۔ملاقات میں بات چیت کی گئی کہ پولیس کو حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے تھا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے۔دونوں رہنماوں نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔