ویب ڈیسک: شہر میں شدید دھند کے دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ بوندا باندی کے باعث حدِ نگاہ میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔