ویب ڈیسک: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے عدالت میں یوٹیوب چینل حوالگی کی درخواست دائر کردی۔
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ضلع کچہری لاہور میں پیش ہوگئے۔
سعد الرحمان نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیا۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ یوٹیوب چینل حوالے کیا جائے۔
بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ سترہ ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کا اعتراض تھا۔ ان سترہ ویڈیوز کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ ان سترہ ویڈیوز کو نہ ڈیلیٹ کیا جائے گا نہ ایڈٹ کیا جائے گا۔
بیان حلفی کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ یوٹیوب چینل ہی میرا واحد ذریعہ معاش ہے۔ یوٹیوب چینل کی مین ایکسس نہ ہونے کے باعث مالی خسارے کا سامنا ہے۔
عدالت نے این سی سی آئی اے سے معاملہ پر جواب طلب کرلیا۔