مشہور اداکارہ سے بریک اپ کے بعد ٹام کروز کو نئی محبت کی تلاش

مشہور اداکارہ سے بریک اپ کے بعد ٹام کروز کو نئی محبت کی تلاش
کیپشن: مشہور اداکارہ سے بریک اپ کے بعد ٹام کروز کو نئی محبت کی تلاش

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اداکارہ آنا دے آرمس سے علیحدگی کے بعد ایک بار پھر محبت کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ٹام کروز اب اپنے بریک اپ کے بعد آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں اور زیادہ وقت ضائع کرنے کے بجائے نئی تعلقات کی جانب قدم بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان 9 ماہ تک رشتہ رہا، جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔ آنا نے ٹام کے حد سے زیادہ کنٹرولنگ رویے اور دونوں کے درمیان نمایاں عمر کے فرق کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

اگرچہ ٹام کروز کے لیے یہ علیحدگی جذباتی طور پر مشکل رہی، لیکن وہ جلد ہی غم میں ڈوبے نہیں رہتے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام کروز اب دوبارہ ڈیٹنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس میں خاصے سرگرم بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ٹام کروز کسی نئی ساتھی کو تلاش کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور انہوں نے اپنے دوستوں کو بتایا ہے کہ اگر کوئی انہیں کسی سے ملوانا چاہے تو وہ کھلے دل سے تیار ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی برطانوی ہائی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون آئے۔

ٹام کروز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈیمی مور، اینجلینا جولی اور جینیفر لوپیز جیسے معروف اداکاراؤں کے ناموں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ٹام نے چارلیز تھیرون میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ممکنہ طور پر وہ جلد ہی ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس سب کے باوجود، ٹام کروز اپنی زندگی میں کسی خاص شخص کی تلاش میں ہیں اور اس کے لیے وہ اب مکمل طور پر تیار ہیں۔

Watch Live Public News