ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اکرم عثمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشگردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو رہائی کیلئے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے صمانت پر دلائل مکمل کیے۔ سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں ملزم کی ضمانت پر رہائی کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ پولیس پر حملہ کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے۔