کون ہوگا اگلا آئی جی سندھ؟ 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے

کون ہوگا اگلا آئی جی سندھ؟ 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے

(ویب ڈیسک ) آئی جی سندھ کیلئے تین سینئر پولیس افسران کے نام شارٹ لسٹ کرلئےگئے۔

نئے آئی جی سندھ کیلئے تین سینئر پولیس افسران کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاوید عالم اوڈھو، امیر شیخ اور آزاد خان کے ناموں پر  غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جاوید عالم اوڈھو اور امیر شیخ میں سے کسی ایک کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔

گریڈ 21 کے پولیس افسر جاوید عالم اوڈھو کراچی پولیس چیف تعینات ہیں۔امیر شیخ ماضی میں کراچی پولیس چیف اور آئی جی آزاد کشمیر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔تجربہ کار افسران میں آزاد خان کا نام بھی آئی جی سندھ کی دوڑ میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ  آئی جی سندھ غلام نبی میمن 31 دسمبر کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News