سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

(ویب ڈیسک )   سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 6200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے کا ہو گیا جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 5315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 218 روپے کے اضافے سے 7205 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب   عالمی منڈی میں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 4400 ڈالر ہو گیا۔ 

Watch Live Public News