(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکٹر انتقال کر گئے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
بسم اللہ خان کاکڑ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔وہ قلعہ عبداللہ سےصوبائی اسمبلی کےرکن بھی رہےہیں۔
انکا بلوچستان میں پی پی پی کوفعال کرنےمیں مرکزی کردارتھا،بسم اللہ کاکڑ کے انتقال پرسیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔