ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، وزیر اعظم 

ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  نے ٹیم کو شاندار جیت پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ایک کروڑ  روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔  

انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے دیا گیا۔  وزیر اعظم نے ٹیم کو شاندار جیت پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیم، انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشیں اور محسن نقوی کی محنت  قابل قدر ہیں۔

  وزیراعظم نے علی رضا اور سمیر منہاس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر سٹاف کو شاباش دی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 وزیراعظم نے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے اور ٹیم مینجمنٹ کے ہر رکن کیلئے 25، 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں فتح سے قوم نے بھرپور خوشیاں منائیں۔

اس موقع پر  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی جیت ہمارے لئے بڑا اعزاز اور تاریخی دن تھا۔ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے انعامات کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے بھرپور تعاون ملا ، کوچز نے کیمپس کے دوران بھرپور محنت کرائی۔

Watch Live Public News