کراچی  کی 25 شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشہ کیب کے داخلے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی  کی 25 شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشہ کیب کے داخلے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک) شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت 25 اہم سڑکوں پر رکشوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

کمشنر کراچی کا حادثات اور ٹریفک جام سے بچاؤ کے لئے اہم اقدام،شہر کی 25 شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشہ کیب کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے،  اس حوالے سے   نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت 25 اہم سڑکوں پر رکشوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ ٹریفک پولیس کی درخواست پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ کی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق 22 دسمبر 2025 سے21 فروری 2026 تک ہوگا۔خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

Watch Live Public News