فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات،شاندار فتح پر مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات،شاندار فتح پر مبارکباد

(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور تاریخی کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔انہوں نے ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ   نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور تاریخی کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹیم کی نظم و ضبط، ٹیم ورک اور فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے اور ملک کے سفیر بننے کی تلقین کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ  پاکستان کے نوجوان قوم کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  انڈر 19 ٹیم  نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

Watch Live Public News