کپل شرما وہیل چیئر پر، مداحوں میں تشویش کی لہر

کپل شرما وہیل چیئر پر، مداحوں میں تشویش کی لہر
ویب ڈیسک: معروف کامیڈی اسٹار کپل شرما کی وائرل ہونے والی تصاویر نے انکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک شخص وہیل چیئر پر لے جا رہا ہے جبکہ کپل شرما نے ماسک پہن رکھا ہے۔ اس دوران کپل شرما نے تصاویر بنانے والے کیمرہ مین کو جھاڑ بھی پلائی۔ کپل شرما کی حالیہ تصاویر نے انکے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے لیکن ابھی تک کامیڈی سٹار کی جانب سے اپنی صحت کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے کپل شرما کا شو ’دی کپل شرما شو‘ بھی آف ایئر ہو گیا ہے جس کی وجہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔