بیٹے نے علی سد پارہ کیساتھ گزری آخری رات کی ویڈیو شیئر کر دی

بیٹے نے علی سد پارہ کیساتھ گزری آخری رات کی ویڈیو شیئر کر دی

ویب ڈیسک: دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے .ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی مہم کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے باہمت کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹےساجد سدپارہ نے والد کی آخری ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی سدپارہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بیس کیمپ میں موجود ہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں ساجد سدپارہ نے انکے نام سے موجود فیک آئی ڈیز کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔ لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاک آرمی اور دیگر اداروں کی طرف سے طویل سرچ آپریشن بھی کیا گیا لیکن کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا۔

محمد علی سدپارہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کئے گئے۔ اس طویل ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ ورچوئل اینڈ فزیکل بیس کیمپ ٹیم کا شکریہ۔ علی سدپارہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک کلائمنگ سکول تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ میری وزیر اعظم اور چیف آرمی سٹاف علی سدپارہ کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے میری مدد کریں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔