اسلام آباد: تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق محمود خان نے کہا ہے کہ تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور ٹیکسز کے نفاز کا حکومتی اقدام قابل تحسین ہے۔ تمباکومصنوعات پرحالیہ ٹیکسز کا نفاز تمباکو نوشی کے ناسور سے جان چھڑانے میں اہم ثابت ہوگا۔ کرومیٹک کے سی ای او شارق محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمباکو مصنوعات پر حالیہ ٹیکسز سے نہ صرف ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ شارق محمود خان نے تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز کے نفاز کو یقینی بنانے کے لئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کو سراہنے کے ساتھ، تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز عائد کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت سگریٹ کے متبادل کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب دیگر مصنوعات کو روکنے کے لئے بھی موثر قانون سازی کرے گی تاکہ نوجوانوں کو سگریٹ سمیت تمباکو کی دیگر مصنوعات کے ناسور سے دور کرکے ان کے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنایا جا سکے۔