اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بھارت کے امیر ترین کاروباری مکیشن امبانی کے بیٹے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے امیر ترین کاروباری مکیشن امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکامرچنٹ سے شادی کی تقریبات کا آغاز یکم تا 3 مارچ سے ہوگا۔ افتتاحی تقریبات میں بل گیٹس اور مارک زکر برگ سمیت دنیا کی اہم ترین شخصیات شرکت کریں گی۔

 رپورٹ کے مطابق اننت امبانی کی شادی تو 12 جولائی کو ممبئی میں ہورہی ہے تاہم اس کی تقریبات کا مارچ 2024 سے ہوجائے گا ۔اس حوالے سے ممبئی میں ہونے والے استقبالیہ میں دنیا بھر سے  اہم کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

 اکنامک ٹائمز میں شائع ہونے والی فہرست کے مطابق تقریب میں فیس بک یا میٹا کے بانی مارک زکر برگ، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ، مورگن اسٹینلے کے سی ای او ٹیڈ پک، ڈزنی کے سی ای او بوب آئیگر، بلیک راک کے سی ای او لیری فنک ،  ایڈ ناک کے سی ای او  سلطان احمد الجابر، روتھ چائلڈ کے سربراہ لن فارسٹر ڈی روتھ چائلڈ، بنک آف امریکا کے چئیرمین برائن تھامس موئے نیہان، بلیک اسٹون کے سربراہ سٹیفن شوارزمین، قطر کے شاہی امیر محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی، ایڈوب کے سی ای او شنتانو نارائن، لوپا سسٹمز کے سی ای او جیمس مردوخ، ہل ہاؤس کیپیٹل کے بانی زہانگ لی، بھارت پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو مرے اوشنکلاس ، ایگزر کے سی ای او جان الکن ، اور بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ کے سی ای او بروس فلٹ شرکت کریں گے ۔

 یادرہے دنیا کے امیر ترین جوڑے کی منگنی پچھلے سال جنوری میں ہوئی تھی جس میں ہالی وڈ بالی وڈ  اسٹارز کے علاوہ دنیا بھر سے اہم افراد نے شرکت کی تھی۔