ٹک ٹاک کے بانی مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

ٹک ٹاک کے بانی مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے
کیپشن: ٹک ٹاک کے بانی مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ بھارت کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بائیٹ ڈانس کے حصص کی قدر میں اضافے اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں کمپنی کی تیز رفتار پیش رفت کے باعث زینگ یامنگ کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہی دن میں ان کی دولت میں 24.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 92.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ رواں سال اب تک ان کی مجموعی دولت میں 27.7 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جبکہ وہ دنیا کے 21 ویں امیر ترین شخص بھی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب مکیش امبانی کی دولت میں رواں سال 20.8 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے اور وہ 86.9 ارب ڈالر کے ساتھ ایشیا کے تیسرے اور دنیا کے 25 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

بھارت کے گوتم اڈانی 117 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایشیا کے امیر ترین اور دنیا کے 17 ویں امیر ترین فرد ہیں۔

بائیٹ ڈانس کا AI چیٹ بوٹ "Doubao" تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جسے کمپنی کی حالیہ کامیابیوں کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

زینگ یامنگ نے 2012 میں بائیٹ ڈانس کی بنیاد رکھی تھی، جو آج ٹک ٹاک سمیت متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بدولت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

Watch Live Public News