عقیدہ ختم نبوت پر حافظ  طاہر اشرفی کا دوٹوک بیان

عقیدہ ختم نبوت پر حافظ  طاہر اشرفی کا دوٹوک بیان
کیپشن: Hafiz Tahir Ashrafi
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:حافظ  طاہر اشرفی نے کہا ختم نبوت سب مسلمانوں کا مسئلہ ہے ، ہمارے تو سپہ سالار حاٖفظ قرآن ہیں ،شر پھیلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قانونی معاملہ ہے۔

حافظ  طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کیسے ممکن ہے کے کوئی تحریف قرآن کر سکے،پاکستان کا آئین و قانون قران کے تابع ہے ، کچھ لوگ ان نکات کو لے کر سیاست کرنا چایتے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا مسلہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا معاملہ ہے ، سپریم کورٹ سے بھی گزارش ہے کہ اگر الفاظ سے کوئی ابہام پیدا ہوا ہے تو اسے رفع کیا جائے،کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوتﷺ پر سیاست کی۔
ابہام دور کر کے انتشار پیدا کرنے والوں کو روکا جائے، ہر کلمہ گو عقیدہ ختم نبوتﷺ کا محافظ ہے۔

Watch Live Public News