سرفراز ہمارے دلوں کے کپتان ہیں، ابرار احمد کا سرفراز کو خراج تحسین

سرفراز ہمارے دلوں کے کپتان ہیں، ابرار احمد کا سرفراز کو خراج تحسین
کیپشن: ابرار احمد
سورس: PublicNews

  پبلک نیوز: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ سرفراز ہمارے دلوں کے کپتان ہیں۔

لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اسپن باؤلر ابرار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد دینے کی وجہ سے اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوا ہوں، ری ہیب سے ریکوری کے بعد براہ راست پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل میں بہتر سے بہتر پرفارم کروں۔

گلیڈی ایٹرز کے مسٹری اسپنر نے کہا کہ انجری سے ریکوری کے بعد واپس آنے میں مشکل ضرور ہوتی ہے تاہم  ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد دینے سے ہی پرفارمنس اچھی ہوتی ہے، سرفراز احمد بہت اچھے کپتان رہے ہیں، اس مرتبہ مینجمنٹ تبدیلی کرکے کچھ نیا کرنا چاہتی تھی۔

ابرا احمد نے مزید کہا کہ سرفراز احمد آج بھی ہمارے دلوں میں کپتان ہیں، تبدیلی کرنے سے کچھ نہ کچھ فائدہ تو ضرور ہوتا ہے، کچھ نیا کرنے کے پلان سے ہمیں فائدہ ہوا ہے۔ لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے سے اعتماد آنا ظاہری سی بات ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔

عثمان قادر کھیلے یا میں کھیلوں ، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔