شعیب ملک میرے ہیرو ہیں میں ان جیسا بننا چاہتا ہوں، عرفان خان

شعیب ملک میرے ہیرو ہیں میں ان جیسا بننا چاہتا ہوں، عرفان خان
کیپشن: Irfan Khan Niazi
سورس: publicnews

پبلک نیوز: آل راونڈر عرفان خان نیازی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک میرے ہیرو ہیں میں ان جیسا بننا چاہتا ہوں۔

کراچی کنگز کی آل راونڈر عرفان خان نیازی نے میڈیا ٹاک کی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم نے کم بیک اچھا کیا،کپتان تبدیل ہوا ہے،ٹیم میں بھی کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ کوچز کھلاڑیوں کو بیک کررہے ہیں ٹیم کا مورال بلند ہے۔

عرفان خان نے کہا کہ شان مسعود کول کپتان ہے،شان مسعود کا ماننا ہے پروسیس بہتر ہونا چاہیے۔ پی ایس ایل نوجوانوں کیلیے بہترین پلیٹ فارم ہے،تجربہ کار کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ شعیب ملک اور کیرن پولارڈ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

آل راونڈر کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں پرفارم کرتا ہے وہ پاکستان کھیل جاتا ہے۔ آخری سیزن میں سات میچز کھیلے تھے،پرفارمنس اچھی رہی ۔ شعیب ملک،شان مسعود جیسے سینئر کھلاڑیوں سے مدد مل رہی ہے۔ شعیب ملک میرے ہیرو ہیں میں ان جیسا بننا چاہتا ہوں۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔