ایشین اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کی بڑی کامیابی

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کی بڑی کامیابی
سورس: publicnews

پبلک نیوز:دوحہ میں کھیلے جانےوالے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔  

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں کھیلے جانےوالے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں   پاکستان کےاویس اللہ منیر نے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں اویس اللہ منیرنے ایران کے عامر سرکوش کو شکست دیدی۔

سیمی فائنل  میں اویس نے ایرانی کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے مقابلے  میں چار گیم سے میچ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں  قطر کے علی الوبیدلی نے پاکستان کے  محمد نسیم اختر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3  سے شکست دی تھی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں اویس اللہ  منیر نے ایران کے میلاد کاشانی کو زیر کیا۔ 

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں قطر کے علی الوبیدلی کا مقابلہ ایران کے علی گھراگوزلوکےدرمیان  مقابلہ ہوگا۔ جیتنے والے کھلاڑی کا مقابلہ کل پاکستان کے اویس اللہ منیر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ فائنل میچ قطر کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔