پاکستان کی سب سے بڑی ڈربی ریس کا کل سے آغاز،انعامی رقم 1کروڑ روپے

پاکستان کی سب سے بڑی ڈربی ریس کا کل سے آغاز،انعامی رقم 1کروڑ روپے
کیپشن: پاکستان کی سب سے بڑی ڈربی ریس کا کل سے آغاز،انعامی رقم 1کروڑ روپے

ویب ڈیسک: (علی زیدی) لاہور ریس کلب میں پاکستان کی سب سے بڑی ڈربی ریس کی تیاریاں اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ 

23 فروری بروز اتوار کو شروع ہونے والی ریس کو پاکستان کی سب سے بڑی ڈربی ریس مانا جاتا ہے اور رواں سال تاریخ کی سب سے مہنگی ریس لاہور ریس کلب میں ہونے جارہی ہے۔ جس کیلئے فاتح گھوڑے کو 1 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ 

لاہور ریس کلب میں اس وقت تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ عملے کی جانب سے کلب کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والی حالیہ بارش کی وجہ سے ٹریک کو تھوڑا نقصان پہنچا تھا۔ جس کو ٹھیک کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران بارش کی صورت میں ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

انتظامیہ پرامید ہے کہ رواں سال تاریخی ریس منعقد کی جائے گی۔ جس کے لیے سٹینڈز کو بھی صاف کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں رواں سال 12 گھڑ دوڑیں ہوں گی۔ ریس دیکھنے آنے والے شائقین کیلئے بہترین انتظامات منعقد کیے جارہے ہیں۔ 

ڈربی ریس میں تھارو بریڈ پاکستانی گھوڑے دوڑیں گے۔ سردار نامی گھوڑے کو ڈربی ریس کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر