افغانستان کی عوامی تحریک نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دیدیا

افغانستان کی عوامی تحریک نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دیدیا

(ویب ڈیسک) افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمہ کیلئے افغان عوام کی پاکستان کے ساتھ مکمل حمایت، افغانستان کی عوامی تحریک نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

افغانستان کے نیشنل ریززٹنس فرنٹ  نے طالبان رجیم کیخلاف پاکستانی فضائی کارروائیوں کی مکمل حمایت کی۔ افغانستان کےنیشنل ریززٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے سینئر رکن فضل احمد مناوی نے کہا کہ افغان طالبان ایک ظالم گروہ ہیں، ہر ایک ضرب جو ان کے سرپر پڑے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ افغان طالبان کا خاتمہ ہو رہا ہے،خدا کی زمین سے ظلم کا ختم ہونا ایک عظیم نعمت ہے، افغانستان اور افغان عوام کے مفادات کو بالاتر رکھتے ہوئے ہم ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کریں گے جو ملک اور عوام کیلیے فائدہ مند ہوں۔

 فضل احمد مناوی نے کہا کہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتی ہے۔

Watch Live Public News