(ویب ڈیسک ) مقامی طور پر تیار کیا جانے والا بھارتی جنگی طیارہ تیجس گرکر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی جنگی طیارے تیجس کو تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئےایک حادثہ پیش آیا ۔اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا تاہم شدید زخمی ہوگیا اور جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ اب تک بھارتی ایئر فورس کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں میں سے ایک تھا۔
خیال رہے کہ یہ تیجس کا تیسرا حادثہ ہے۔ا س سے قبل پہلا حادثہ جیسلمیر میں مارچ 2024ء میں ہوا تھا جبکہ دوسرا دبئی ایئر شو میں ہوا تھا۔
یہ بات بھی واضح رہے کہ انڈین ایئر فورس نے تیجس کے 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر کیا ہوا ہے۔