(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علیمہ خانم کے پارٹی چئیرمین شپ مانگنے یا خود چئیرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی ٹی وی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل مروت سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے،کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں واضع کردوں کہ علیمہ خانم نے مجھے کبھی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا۔ علیمہ خانم نے کبھی ایسا تاثر یا پیغام نہیں دیا ہے کہ وہ پارٹی چئرپرسن بننے کی خواہش مند ہیں ۔ علیمہ خانم نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 3 مارچ 2024 کو پارٹی انتخابات ہوئے،10 اپرہل کو الیکشن کمیشن کو ڈاکومنٹس دیئے،اپریل 2024 میں تو ہم سرٹیفیکیٹ کے منتظرتھے،اس کی گفتگو کا جواز نہیں بنتا،میں سب سے اپنی درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازعہ گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔