(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلےکےگروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے شسکت دیدی۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیل جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریسویس نے 45 اور اسٹبس نے 44 رنز بنائے۔
بھارت کی طرف سے جسپریت بھمراہ نے 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ ارشدیپ سنگھ نے2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے شیوم دوبے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مہاراج نے 3، کوربن 2 اور مارکرم 1 وکٹ حاصل کی.