(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کے سابق سلیکٹر اور مینجر مونجورول اسلام پر پابندی لگا دی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی سابق کپتان جہاں آرا عالم نے گزشتہ سال نومبر میں مونجورول اسلام پر ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔جس پر بی سی بی نے مونجورول اسلام کے خلاف آزادانہ انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔
بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق کمیٹی میں مونجورول اسلام کے خلاف الزامات ثابت ہوئے،الزامات ثابت ہونے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق سلیکٹر کے کسی بھی قسم کے کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مونجورول اسلام پر 4 میں سے دو الزامات ثابت ہوئے۔