(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کرکٹر حمزہ نذر پر جرمانہ اور پابندی لگا دی۔
پی سی بی کے مطابق حمزہ نذر کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ حمزہ نذر کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر دو سال کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حمزہ نذرنے ویزہ درخواست میں غلط معلومات جمع کرائیں۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے معاملے پر انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔
پی سی بی کے مطابق انکوائری کمیٹی نے شواہد کا جائزہ لینے اور مؤقف سننے کے بعد سفارشات کرکٹ بورڈ کو پیش کیں،غلط بیانی،معلومات چھپانے جیسے معاملات کو سنجیدگی سے لیاجاتاہے۔