خاتون صحافی کو رپورٹنگ کے دوران گاڑی کی ٹکر، ویڈیو وائرل

خاتون صحافی کو رپورٹنگ کے دوران گاڑی کی ٹکر، ویڈیو وائرل
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک خاتون صحافی ٹی وی چینل پر براہ راست خبر دینے کے دوران خود ’خبر‘ بن گئیں۔ پیچھے سے آتی ایک گاڑی نے انھیں زوردار ٹکر مار دی. تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک مقامی چینل کی رپورٹر لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران اس وقت خود ’خبر‘ بن گئیں جب ان کے قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ تاہم خاتون رپورٹر معجزانہ طور پر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔ خاتون صحافی ٹوری یورگی سڑک کنارے کھڑی ہو کر ریاست ویسٹ ورجینیا میں پانی کی بندش سے متعلق آن کیمرا لائیو بیپر دے رہی تھیں کہ اچانک پیچھے سے آتی گاڑی نے انھیں زور سے ٹکر مار دی۔ https://twitter.com/bubbaprog/status/1484027271753183234?s=20 بلیٹن پیش کرنے والے مرد نیوز اینکر نے رپورٹر کو اچانک سکرین سے غائب ہوتا دیکھا تو ان کے چہرے کی ہوائیاں اڑ گئیں، تاہم جونہی ٹوری نے خود کو سنبھال کر نیوز اینکر کو اپنی خیریت کی اطلاع دی تو ان کی جان میں جان آئی۔ خاتون صحافی ٹوری نے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے ساتھ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News